چینی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری، 50 کروڑ ڈالر موصول

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک (آئی سی بی سی) نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی جبکہ 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے معمول کی کارروائی مکمل کر لی اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے روول اوور کی منظوری دے دی جو پاکستان نے کچھ عرصہ قبل چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رقم 3 اقساط میں ملے گی، جس کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو چکی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (3 مارچ) اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (آئی سی بی سی) سے 1.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی توقع ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے۔

اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 3.2 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.44 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں اور مجمومی طور پر 9.26 ارب کے ذخائر ہیں لیکن اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چین نے دوستی کا ثبوت دیا ہے اور ہم نے تقریباً 6.5 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی ہیں جن میں 2 ارب چینی بینکوں جبکہ ساڑھے تین ارب دیگر عالمی بینکوں کو دیے ہیں۔

خیال رہے کہ 25 فروری کو بھی چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ الحمداللہ، چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 2 مارچ کو کہا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اگلے ہفتے تک اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کو فنڈز کی شدید ضرورت ہے کیونکہ اسے معاشی بحران کے چیلنجز درپیش ہیں جبکہ مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں، جن سے بمشکل تین ہفتے کی درآمدات کی جاسکتی ہیں۔

حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ کے لیے ورچوئل مذاکرات کر رہی ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، اس کے علاوہ دوست ممالک اور کثیر الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اسحٰق ڈار نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال جون کے اختتام تک توقع سے بہت بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چین اور سعودی عرب اپنی حمایت میں اضافہ کریں گے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے کے تخمینے سے تقریباً 3 ارب ڈالر کم ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کاریسکیو آپریشن جاری

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی

دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل

?️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے

امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

?️ 5 اکتوبر 2025امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور

امریکہ کی آتش افروزی کا تسلسل آبنائے ہرمز کی بندی کو مزید مضبوط کرے گا: ذوالقدر

?️ 1 اگست 2026سچ خبریں: محمد باقر ذوالقدر، سیکریٹری عالی قومی سلامتی کونسل نے کہا

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا بیان

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کے دعوے کی تردید کرتے

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی

یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام

?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ

فرخ حبیب کی اپوزیشن پر تنقید

?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے