?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اوربے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف صرف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ 3سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف سب سے مؤثر طریقہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرناہے،دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وادی تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا،وادی تیراہ کے داخلی و خارجی راستوں پر نہ ہی کوئی چیک پوسٹ لگائی گئی ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے،فوج اور عوام کے رشتہ میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا،قبائلی عوام کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔
مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات اور روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دُشمن ہیں ،احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشتگردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چُکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے مرکزی بینک کی سربراہی ایک خاتون کے سپرد
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی تاریخ میں پہلی بار رجب طیب اردوغان نے اس
جون
مغربی استعماری نظام میں پامال ہوتے خواتین کے حقوق اور اسلامی نظام میں خواتین کا مقام
?️ 14 مارچ 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک، خواتین کے حقوق کے جھوٹے
مارچ
حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے
?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم
جون
غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے
مئی
رانا ثنا ءاللہ کے ورانٹ گرفتاری‘اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے معاملے پراینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام
اکتوبر
کون سے ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت نہیں کی؟
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت
جون
بن زاید اور بن سلمان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف نے مشرق وسطیٰ کے ایک رپورٹر جیمز
جولائی
جبالیہ میں صیہونی فوج پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کاری ضرب
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:پانچ ہفتوں سے جبالیہ میں جاری جھڑپوں نے اسرائیلی فوج کے
نومبر