?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے آگ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو یہ بھی ہدایت کی کہ گل پلازہ میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کی مکمل جانچ کی جائے اوریہ دیکھا جائےکہ آیا فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیا جا رہا تھا یا نہیں، اگر تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید حکم دیا کہ کراچی کی تمام کمرشل عمارتوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی
مئی
امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال
اکتوبر
لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی
جون
مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف ہڑتال کے سبب صنعتی پیداوار جزوی طور پر متاثر
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتے کو)
ستمبر
ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے اڈوں کے استعمال پر انگلینڈ میں احتجاج
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: انگلینڈ کے عوام نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب
اپریل
وائٹ کاف اور عبدالعاطی کے درمیان ایران اور امریکہ مذاکرات پر گفتگو
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی
جون
علی قریشی ٹی وی پر اداکاری کیلئے تیار، جلد ہی اداکاری کرتے نظرآئیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی ماڈل علی قریشی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے
اکتوبر
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
نومبر