صدر، وزیراعظم کا پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیراعظم نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں حکومت برابر کی شریک ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم نے شہریوں کی جان بچاتے جام شہادت نوش کرنے والے ریسکیو اہلکار فرقان علی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور

?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے

عرب ممالک کو صیہونیوں کی معافی قبول نہیں کرنا چاہیے: عبدالباری عطوان

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ صیہونی حکام

حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی

?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں

میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی فیصلے کی توثیق۔

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف نے

اسٹارک لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی، خدمات کی فراہمی کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر

?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ

حزب اللہ: صہیونی رژیم کسی بھی معاہدے کی پابندی نہیں کرتا

?️ 19 جون 2026سچ خبرین: حزب اللہ کے آپریشنز روم نے ایک بیان جاری کرتے

پاکستان پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کے حق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے