سعودی عرب پر یمنی حملہ؛ جیزان اور جدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا

سعودی عرب

?️

سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی گہرائی میں دو خصوصی فوجی آپریشن کیے ہیں، جن میں جدہ اور جیزان کی بندرگاہیں نشانہ بنائی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق پہلے آپریشن میں جدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ درستگی سے ہدف پر لگا۔
بیان کے مطابق دوسرے آپریشن میں جیزان کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا اور حملہ براہ راست مطلوبہ ہدف پر پہنچا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور جیزان کی بندرگاہوں پر حملے سعودی عرب کی یمن کے خلاف جارحیت اور الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے جواب میں کیے گئے اور اس کا مقصد بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ کی مساوات کو مستحکم کرنا تھا۔
یمنی مسلح افواج نے یہ بھی زور دیا کہ وہ الحدیدہ بندرگاہ کے خلاف کسی بھی جارحیت کا براہ راست اور فوری جواب دینے میں تردید نہیں کریں گے اور نتائج و عواقب سے قطع نظر، بازدارندگی کی مساوات کو مستحکم کرنے اور سعودی عرب کی گہرائی میں خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

جاپان میں دو امریکی فوجی گرفتار

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:جاپان کے جنوبی ترین صوبے اوکیناوا میں دو امریکی فوجیوں کو

امریکی جج کا ٹرمپ حکومت کے خلاف فیصلہ

?️ 17 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی وفاقی جج ڈینس سائلر نے ٹرمپ حکومت کی جانب

روس اور چین کے درمیان روابط ایک غیرمعمولی اور بے مثال سطح پر پہنچے: پوتین

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:ولادیمیر پوتین، صدر روسیه، نے اپنے چین کے سرکاری دورے

واشنگٹن کے ایران پر فوجی جارحیت کے تباہ کن نتائج

?️ 15 نومبر 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کی تاریخ کی تحریف کو

مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کی ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی

ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق نیتن یاہو کی باتیں غلط ثابت ہوئیں: عبرانی اخبار

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے

امریکہ کے مسلسل اقدامات سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرہ 

?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں جمہوری اسلامی ایران کی مستقل نمائندگی کے

امریکہ میں معاشی بحران اور سیاسی تبدیلیوں کی وجوہات 

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: امریکی میگزین نیوزویک نے ایک تجزیاتی مضمون میں خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے