ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’الزامات بے بنیاد‘ ہیں، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری آج بیان میں ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ چین پاکستان کا ’ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر‘ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کو پاک-چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ترجمان شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی تشویش کے مسائل پر حمایت اور علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ کے تاریخی طور پر مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رہے ہیں، 2013 سے پاکستان کے لیے چینی سرمایہ کاری اور مالی معاونت ملک کی مشکلات کا شکار معیشت کے لیے باعثِ فخر رہی، جس میں قرضوں کی توسیع شامل ہے، تاکہ اسلام آباد ایسے وقت میں بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکے جب غیر ملکی ذخائر انتہائی کم تھے۔

بیجنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ اسکیم کے تحت پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں 65 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جسے ملک کی معیشت کے لیے ’لائف لائن‘ کہا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے قریبی حلقے میں استعفوں کی لہر، دائرہ مزید سکڑ گیا: بلومبرگ

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:بلومبرگ کے مطابق امریکی حکومت کے اہم عہدیداروں کے مسلسل استعفوں

امریکہ کے ساتھ اتحاد میں مزید عربی سرمایہ کاری منطقی نہیں

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکہ کی کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ

امریکہ کے بہت سے مسائل JCPOA کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہیں: لبنانی وزیر ثقافت

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کے وزیر ثقافت غسان سلامہ نے ایران کے جوہری

سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین

راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم

?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ

?️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان

ایران کی کامیابی؛ موساد کے سربراہ کی برکناری کا امکان، اسنادِ تل آویو ایران کے ہاتھ

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایٹمی و اسٹریٹجک اسناد حاصل

پاکستانی مظاہرین نے چین کے ساتھ تجارتی راستہ کیا بند

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاج، جو کہ خطے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے