?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دن اموات اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 61 سے زائد اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 175 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 61 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 175 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.47 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 506 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 4 کروڑ 54 لاکھ 98 ہزار 115 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 12 ہزار 319 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی فوج کیی بربریت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج
مئی
صیہونی اسلحہ سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں
جولائی
اسرائیل کی زمینی جنگ کی دھمکی مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج پیر کی شام
اکتوبر
وزیرخارجہ کی ایران، ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی ہم منصب حسین امیر
نومبر
ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے
جون
10 سال کی عمر سے صیہونی جیل میں قید فلسطینی مجاہد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:معاذ سعید بلال، جنہیں محض 10 سال کی عمر میں
اپریل
کیا پرنسپل سیکریٹری کو ملنے والی چیز وزیر اعظم کو موصول ہونا تصور ہوگی؟ عدالت
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی
مارچ
نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے
جون