وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی جانب سے  92سالہ حریت رہنما  سید  علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا اور بھی شرمناک ہے۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ایسا کرنا بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت نازی اور آر ایس ایس کے نظرئیے سے حکومت موجود ہے۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر پر قابص بھارتی فورسز کی جانب سے ان کی تدفین کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وادی میں کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

سید علی گیلانی کا جسد خاکی کو چھیننے کے بعد حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں بھارتی فورسز نے حیدر پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے۔بھارت فورسز نے ان کا جسدخاکی چھیننے کے بعد سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی

جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل کانفرنس میں غریب ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل

ٹرمپ کے نائب صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کا مقصد کیا تھا؟

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اس رپورٹ کے مطابق، جنگ میں واپسی کو روکنے کے لیے

سپریم کورٹ کے فیصلے نے کیا کر دیا ہے؟عون چوہدری کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری

عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟

?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی

اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس ارسال

?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیر

اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں

?️ 26 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے