?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 940 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 175 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 249 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 506 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 60 ہزار 881 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کورونا ٹیسٹ کیئے جاچکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 5 کروڑ 93 لاکھ 84 ہزار 758 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 85 لاکھ 12 ہزار 319 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 37 ہزار 311 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 955 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 1 ہزار 373 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 39 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 732 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 87 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 758 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 873 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 718 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 706 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 374 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 340 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 175 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس نیٹو کے ساتھ وسیع جنگ سے بچنا چاہتا ہے: امریکی انٹیلی جنس چیف
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر تولسی گابارڈ نے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره
?️ 25 مارچ 2021نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
مارچ
برطانوی اسپیشل فورسز کی 11 اسلامی ممالک میں خفیہ مداخلت
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک خصوصی خبر میں بتایا ہے کہ برطانوی
مئی
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف عوامی مظاہروں کے
مئی
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ
جنوری
خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے
اکتوبر
افغان ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کرسکتے۔ محسن نقوی
?️ 1 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
دسمبر