?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دیا ہے۔انہوں نے یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا ، یاسر نے جواب میں لکھا کہ ’سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے اہلیہ اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر کیے گئے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی پیار سے مسئلہ ہے، تعریف کرنے سے بھی مسئلہ ہے، فخر کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔‘
اداکار نے مزید لکھا کہ ’سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اقرا عزیز کی حالیہ ڈائپر بدلنے والی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا۔شرمیلا فاروقی نے اقرا عزیز کی پوسٹ میں بتائی گئی یاسر کی خصوصیات کو ہر اچھے باپ کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں فخر کرنے والی کوئی بات نہیں۔
شرمیلا نے لکھا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ کا شوہر کام کررہا ہے لیکن اس میں فخر کرنے کی یا کوئی خاص بات نہیں۔ ‘اپنے تبصرے میں شرمیلا فاروقی نے واضح کیا تھا کہ تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
رہنما پی پی نے کہا تھا کہ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرتے اور فیڈر پلاتے ہیں، اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہو تو ہمارے بیٹے کو اس کے اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اور انہیں ایسا کرنا بہت پسند ہے۔اقراء عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کے تبصرے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، صارفین شرمیلا فاروقی کو اس بے باک تبصرے پر سراہ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے
ستمبر
یونی پولر ورلڈ آرڈر کے خاتمے کے تین راستے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: عالمی احکامات جنگ میں شکست یا ڈیٹرنس میں ناکامی، معاشی
جولائی
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ
ڈونلڈ ٹرمپ امن ساز کیوں نہیں ہو سکتے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی امن اور جنگ کے بارے میں غلط
اگست
بھارت،افغانستان کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
ستمبر
ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024نیویارک : (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور
مارچ
یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک
?️ 7 جنوری 2026 یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک یمن، جو 1990
جنوری
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری