?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز واقعات سامنے آ رہے ہیں موجودہ بگڑتی صورتحال پر آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے حکام کو بھی خبردار کر دیا ہے۔ پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبےکو فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی ہو سکتی ہے۔کمپنیوں نے متعلقہ حکام کو یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نہ ہوئی تو پاکستان میں بھی بھارت جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
کمپنیوں کے مطابق عام حالات میں ایک مہینے کا اسٹاک رکھا جاتا ہے لیکن موجود صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔مزید یہ کہ اگر کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔ آکسیجن پروڈیوسرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
اعظم سواتی کے استعفی کی مانگ بے تکی بات ہے
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے
جون
عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کے درجے میں مزید بہتری
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی سطح پر پاکستان پوسٹ کو مزید بہتری ملی
اکتوبر
انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو
جولائی
اسلووینیا کایوروویژن 2025 میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلووینیا کی حکومت نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ
دسمبر
بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک اجلاس کے دوران بحیرہ احمر
دسمبر
شاید ہم صرف پیوٹن کے بعد ہی منصفانہ امن حاصل کر سکیں: زلنسکی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: کیف کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے برلن کے دورے کے
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید
دسمبر
گیمنگ کے لیے بہترین نوبیا زیڈ ٹی ای کا موبائل کم قیمت پر پیش
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: گیمنگ کے لیے بہترین فونز میں شمار کیے جانے والے
جولائی