کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ

کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر  میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز واقعات سامنے آ رہے ہیں موجودہ بگڑتی صورتحال پر آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے حکام کو بھی خبردار کر دیا ہے۔ پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ کورونا کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبےکو فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی ہو سکتی ہے۔کمپنیوں نے متعلقہ حکام کو یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نہ ہوئی تو پاکستان میں بھی بھارت جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

کمپنیوں کے مطابق عام حالات میں ایک مہینے کا اسٹاک رکھا جاتا ہے لیکن موجود صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔مزید یہ کہ اگر کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔ آکسیجن پروڈیوسرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی

امریکہ نے غزہ بحران کے بارے میں ایران سے کیا کہا ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک

مخصوص نشستوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے

ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق

لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور

?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق

روس نے اٹلی سفارت کاروں کو ملک بدرکیا

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: ماسکو نے کل شام اعلان کیا کہ وہ کی سفارت

انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے، فوج کا وزارت داخلہ کو جواب

?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو  نے کہا ہے کہ مسلح

پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے پاکستان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے