?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے اور وزیر داخلہ کو ہر پہلو سے تفتیش کرنے کا حکم دیا، اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ سرینا چوک پر واقع ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ بم دھماکے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیاہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 10 افراد اب بھی زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا‘وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دباؤ؛ اسرائیل کی تنہائی مزید گہری ہو رہی ہے
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ستمبر 2025 کو ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،
جنوری
پاکستان کا مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کیخلاف سخت ردعمل
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں پر
اکتوبر
فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
اپریل
کبھی نہ کبھی شادی ہوگی، پانچ بچوں کی خواہش ہے، سونیا حسین
?️ 15 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر
اپریل
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر