?️
ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا مجھے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی اور ارکان ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔ بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کا کیس دوبارہ بہانے سے آئی سی جے لے جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین، ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ یہاں آیا ہوں، البدر گراؤنڈ جو اجڑا ہوا تھا یہاں عالیشان پارک بنے گا۔ پارک میں پودے اور پھول لگائے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ڈھائی کروڑ کا منصوبہ ہے، فیملیز کے لیے یہ پارک تفریح کا مقام بن رہا ہے۔ پی ایچ اے والوں سے کہا ہے معیاری کام کر کے مطمئن کریں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، ہم نے آئی سی جے کے احکامات پر عملدر آمد کے لیے اقدامات کیے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے ہماری اپوزیشن بھارت کی چالوں کو سمجھے گی، اپوزیشن کے ارکان نا سمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے، انٹیلی جنس سربراہ عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشاورت کے لیے آتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی کا موقع دیا جائے گا، بلاول اپنی صفائی پیش کردیں وہ بری الذمہ ہوجائیں گے، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں انتقام نہیں۔ عزتیں سب کی برابر ہوتی ہیں۔ ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے صرف مقامی لوگوں کو حج کی اجازت ہوگی، امید ہے اگلے حج سے پہلے ویکسین مکمل ہوجائے تاکہ لوگ حج پر جا سکیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی
اکتوبر
افغانستان کے لوگ اب واشنگٹن پر اعتماد نہیں کرتے: افغان سفیر
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں اشرف غنی کے سفیر نے کہا کہ بائیڈن
اکتوبر
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی
?️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے
دسمبر
پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ تنازع پر قابو پالیا ہے
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور افغان طالبان حکام نے سرحدی باڑ پر حالیہ
دسمبر
شام میں 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ؛ ریڈ کراس کا تشویشناک انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام
مئی