ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے تحت آئندہ ہر ووٹر کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ اس اقدام نے صدر کے آئینی اختیارات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کہا کہ ووٹر آئی ڈی لازمی طور پر ہر انتخاب کا حصہ ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں وہ ایک صدارتی فرمان جاری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ ختم کی جائے گی، سوائے اُن افراد کے جو شدید بیمار ہوں یا امریکی فوجی جو ملک سے باہر تعینات ہیں۔
ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کے بعد سے ہی انتخابی نظام پر انگلیاں اٹھاتے رہے ہیں اور بارہا الزام عائد کر چکے ہیں کہ اُن سے کامیابی "چرا لی گئی”۔ تاہم ماہرین اور انتخابی حکام ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔
ریپبلکن رہنما بھی اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ غیر شہری افراد ووٹ ڈالتے ہیں، حالانکہ امریکی قوانین کے مطابق ایسا عمل غیر قانونی ہے اور اس کے واقعات نہایت نایاب ہیں۔
ٹرمپ طویل عرصے سے الیکٹرانک ووٹ شماری مشینوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں اور کاغذی بیلٹ اور ہاتھوں سے گنتی کے حامی ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق یہ طریقہ وقت طلب، مہنگا اور کم درست ہے۔
رواں سال اگست میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈاک کے ووٹ اور الیکٹرانک مشینوں کے خاتمے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی انتظامات مقامی سطح پر طے کیے جاتے ہیں اور یہ واضح نہیں کہ صدر کے پاس اس سلسلے میں عملی اختیار موجود ہے یا نہیں۔
امریکا میں اگلے کانگریس انتخابات 3 نومبر 2026 کو ہوں گے، جو ٹرمپ کی داخلی و خارجی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھیں گے۔ اس میں ڈیموکریٹس کی کوشش ہوگی کہ ریپبلکنز کی کانگریس پر گرفت توڑ کر ٹرمپ کے منصوبوں کو روک سکیں۔
ہفت روزہ نیوزویک نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کانگریس سے قانون سازی کا انتظار نہیں کریں گے اور صدارتی اختیارات کے ذریعے اپنی شرائط نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین

واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی

امریکہ کے ساتھ تصادم کا خطرہ؛چین کا اعلان

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ

مغربی ایشیا کی صورتحال؛ ایران جنگ اور مشرقی طاقتوں کا ابھرتا کردار 

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:مغربی ایشیا میں جاری جنگ محض ایک فوجی تنازع نہیں بلکہ

تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی

امریکی خصوصی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک مقاصد:عراقی میڈیا

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:عراقی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی

نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے

کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے