🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں )پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری عوام کی جدو جہدکی حمایت کرتے رہیں گے اور ہم بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے، دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نماز لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں کے ساتھ ادا کی اور پاکستان کے امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ جہاں پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
جنرل باجوہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے اور دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمے داری ادا کرتے رہیں گے‘شہداء نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کی عظیم قربانی دی‘ قربانیوں اور سخت مشکلات کے بعد اس علاقے میں امن قائم ہوا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بحیثیت سپاہی فرنٹ لائن پر دفاع وطن کے لیے خدمات سر انجام دینے پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر جیسے انسانی المیے کا خاتمہ ہو اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست
فرانس کی دفاعی اور حفاظتی نمائش میں اسرائیل کی منسوخی
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: بین الاقوامی لینڈ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایگزیبیشن کے آرگنائزر یوروسیٹری نے
جون
درگاہ ابراہیمی کے خلاف صہیونی سازش کا مقابلہ کرنے کی اپیل
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے صیہونی حکومت کی
فروری
وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ
🗓️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس
مارچ
پہلے قبضہ ختم کرؤ پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ؛شام کا ترکی کو پیغام
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے
مئی
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار
🗓️ 15 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران
مئی
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر