?️
پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہو گیا ہے جو ایک بار رکن قومی اسمبلی، تین بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں ان کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بیگم نسیم ولی خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں جبکہ اے این پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔
خیال رہے مرحومہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اور اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ تھیں۔بیگم نسیم ولی خان صوبہ خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون سیاست دان تھیں، وہ ایک بار رکن قومی اسمبلی، تین بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر تھیں۔
یاد رہے کہ بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔
واضح رہے سیاست کے ابتدائی دنوں ہی میں بیگم ولی نے اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کی جب وہ 1977 کے عام انتخابات میں جنرل نشست پر خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بنیں، انہوں نے 1993 اور 1997 میں اے این پی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے مرد حریفوں کو شکست دے کر صوبائی اسمبلی کی نشست اپنے نام کی۔
دوسری جانب سیاسی اختلافات کی وجہ سے بیگم نسیم ولی نے 2014 میں عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کا آغاز کیا، وہ اپنی پارٹی بنانے والی چارسدہ کی پہلی پختون ہیں اور وہ ہمیشہ انتخابی عمل میں خواتین کی سیاسی شمولیت کی مضبوط حامی رہیں اور اس بات پر یقین رکھتی تھیں کہ خواتین کو سیاست میں ضرور حصہ لینا چاہیے کیوں کہ وہ معاشرے کا بڑا حصہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب: تعلیمی اداروں میں جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے میکانزم بنانے کا مطالبہ
?️ 19 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تعلیمی اداروں میں جنسی
نومبر
حکومت کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا کیلئے پیکیج کا اعلان
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم
مئی
عراق کے انتخابی اتحاد کا اعلان
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کے اتحاد "الاعمار والتنمیہ” نے محمد شیاع السوڈانی کو وزارت
دسمبر
14 بچوں کی بازیابی کے حکم کے ساتھ 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب
?️ 8 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر
مارچ
مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن
دسمبر
پینٹاگون: ہم نے "گولڈن ڈوم” دفاعی نظام کی تعمیر کے لیے ایک مسودہ تیار کر لیا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ پینٹاگون نے
مئی
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام
مئی