🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی بتایا جائے مریم نواز آخر کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا کو قرار دیا اور کہا کہ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں، سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں جب کہ یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے جب کہ خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے لالچ کا جواب
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں
اپریل
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
🗓️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
🗓️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
سوڈان کے دارالحکومت میں لگاتار کئی خوفناک دھماکے
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آج
جون
انسٹاگرام کو ’بہتر‘ ہونے کی وجہ سے خریدا، مارک زکربرگ کا اعتراف
🗓️ 16 اپریل 2025سچ خبریں: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے امریکی اینٹی
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
🗓️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے
دسمبر
صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی
فروری
Ngurah Rai International Airport To Close For 24 Hours For Nyepi
🗓️ 5 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر