چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر ان کی سربراہی میں قائم بینچ نمبر ایک کے تمام مقدمات کی سماعت آج کے لیے منسوخ کردی گئی۔

پبلک ریلیشن افسر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 اپریل 2023 بروز بدھ کے لیے بینچ نمبر ایک کے حوالے سے عدالتی روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کی وجہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ناسازی طبیعت ہے‘۔

اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام متعلقہ لا افسران/ ایڈووکیٹس جنرل/پراسیکیوٹرز جنرل/ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فائنل کاز لسٹ نمبر 17/2023 میں بینچ نمبر ایک کے سامنے 26 اپریل 2023 کو مقررہ کردہ تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے جاتے ہیں‘۔

مذکورہ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تھا جس کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔

اس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ‏سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔

تاہم اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بینچ نمبر 2 کے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

البتہ بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چنانچہ آج ‏سپریم کورٹ کے تین بینچز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جس میں بینچ نمبر 2 جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے، بینچ نمبر 3 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز

🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ

صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری: زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کل تک توسیع

🗓️ 16 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس

سعودی اتحاد کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی قومی

ٹرمپ نے کئی روس مخالف پابندیوں کو ایک سال کے لیے بڑھایا

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

کشمیری کل یوم شہدائے جموں منائیں گے

🗓️ 5 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی

وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت

🗓️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے