واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔

تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔

یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کردی گئی اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کی تصاویر ہٹا رہے ہیں: دی اٹلانٹک

?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی جریدے دی اٹلانٹک کے مطابق بعض ریپبلکن امیدوار انتخابی کامیابی

دھوکہ دہی کی کارروائیاں؛ ہمیں عراق سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں پرامید کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا

طاقت کے بغیر سفارت کاری بے کار ہے: حزب اللہ

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مقاومت کے گروہ کے رکن علی

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا ہے، رپورٹ

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پوسٹ ڈزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (پی ڈی این اے) کی

نگران وزیر اعظم کا دورہ چین مکمل، مزید معاہدوں پر دستخط

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کا

اردوغان کے مشیرکا دمشق کے سلسلے میں نظریہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:اردوغان کی حکومت کے حکام اور ترک حکمراں جماعت کی قیادت

صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی

?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے