?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔گذشتہ روز ان کی بارات تھی۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کے لیے مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے چہرے پر انتی خوش کی خاص وجہ کیا ہے؟ آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں۔
جس پر فیاض چوہان نے بتایا کہ وہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لائے ہیں کیونکہ وہ اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں۔ہم نے سوچا ہم بھی ان کی خوش میں شریک ہو جائیں،ویڈیو کے آخر میں وہ فون پر عظمیٰ بخاری مٹھائی لانے سے متعلق بھی بتاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری ہیں، گذشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جب بارات لے کر عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس سے سیف الرحمان فارم ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ شہباز شریف تھے۔
اپنی بارات پر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہی دکھائی دیے۔ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس پر پہنچنے کے بعد اسٹیج پر بھی شہباز شریف جنید صفدر کے ساتھ بیٹھے رہے، تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شرہف بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں۔ جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمان نے بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے
جون
رحم کی بھیک مانگ کر فلسطینی عوام کا حق نہیں مل سکتا: حماس
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی
فروری
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان، ڈالر مزید سستا
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں
ستمبر
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی
جنوری
دشمن بھوک سے فلسطینیوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل
مارچ
کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ
فروری
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل