چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان، تاجکستان سے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہم سمجھتا ہے ، دونوں ممالک مذہبی ، معاشرتی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےتاجکستان کےصدرامام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،تاجکستان میں پاکستان کےسفیرعمران حیدر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال،رابطہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان تاجکستان سےدوطرفہ تعلقات کوبہت اہم سمجھتا ہے، خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کیلئےاہم ہے۔

صادق سنجرانی نے تجارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ تجارت سمیت کثیرالجہتی تعاون کوفروغ دیناانتہائی اہم ہے، رابطہ کاری کیلئےپارلیمانی تعاون ،ادارہ جاتی معاونت کوفروغ دیناہو گا، پاکستان،تاجکستان مذہبی،معاشرتی،ثقافتی رشتوں میں جڑےہیں ، وسطی ایشیائی ممالک سےدوطرفہ تعاون کوبڑھانےکاخواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ نےامن، سلامتی اوت ترقی کے حوالے سے تاجک صدر سے گفتگو میں کہا امن،سلامتی،ترقی ہمارامشترکہ وژن ہے، خطےکی ترقی کیلئےامن کواہم سمجھتےہیں، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سےتعلقات کومزیدتقویت ملےگی۔ اس موقع پر تاجک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کادورہ کرکےخوشی ہوئی،ملاقاتیں انتہائی مفیدرہیں، دوروں سےدوطرفہ روابط کومزیدفروغ ملےگا۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کے خلاف فوجی بغاوت ہونے والی ہے: سعودی حزب اختلاف کے رکن

🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے دستیاب شواہد کا حوالہ دیتے

شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان

🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے

سعودی میڈیا کے متعلقہ سوالات؛ کیا امریکہ قابل اعتماد ہے؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:جوہری معاہدہ یا کسی بھی قسم کا معاہدہ جو ایران اور

وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر

🗓️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک

یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel

صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش

🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کے اندرونی سیاسی اختلافات اُس وقت شدت اختیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے