پیٹرول بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر  نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردی ہیں نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔

یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔ا

نکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

🗓️ 11 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھارتی فوج کی دہشت

ٹرمپ نے شہید سلیمانی کو امریکہ کا نمبر ایک دشمن کیوں قرار دیا؟

🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے

یمن کا صہیونیوں کے نواتیم ائیربیس پر جدید میزائل حملہ

🗓️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت

کورونا کی تیسری لہر پو قابو پانے کے لئے اسد عمر کی عوام سے اپیل

🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو

امریکی صدارتی امیدواروں کے صیہونی لابی کے تلوے چاٹنے شروع

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے صیہونی لابی کی حمایت

وسطی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی

حزب اللہ کے خلاف سازش کے پہلو

🗓️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، معروف فلسطینی تجزیہ کار، نے اس الیکٹرانک اخبار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے