آرمی چیف نے بھی امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے انکار کیا

آرمی چیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)   تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے اجلاس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آٹھ گھنٹے طویل اجلاس کے بعد صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کہا کہ اس بار ہم امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق ارکان کی سفارشات کو سکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے قبل سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، قومی سلامتی کے اس غیر معمولی اجلاس سے قبل تمام شرکا سے موبائل فون لے لیے گئے تھے۔
پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی و پارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن ، ترقی ، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ، پاک سرزمین افغانستان کیلئے استعمال نہیں کی جارہی، امید ہے افغان زمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان میں حقیقی عوامی حکومت کا خیرمقدم کریں گے،افغان سرحد پرکسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی مئوثر نظام تشکیل دیا جارہا ہے۔ سیاسی اور پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں

عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی

بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانےکیلئے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ عطا تارڑ

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد

امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

طالبان نے افغان حکومت کو دارالحکومت کابل تک محدود کردیا

?️ 15 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی بہت تیزی سے جاری

شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ

کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب

?️ 14 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے