?️
اسلام آ باد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی ،یہ ملک کی معیشت ٹھیک کرنے نہیں آئے ، پی ڈی ایم 2 کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،شریف فیملی جب بھی اقتدا ر میں آتی ہے تو ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے جاتی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔
ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔
توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ، علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کیس کی سماعت میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل
مئی
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز
اگست
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری
یوکرین روس پر زمینی حملوں کی ایک نئی لہر کی تیاری کر رہا ہے: رائٹرز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جہاں کیف کے مغربی اتحادیوں نے روس کے تیل
جولائی
’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی
اپریل
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ، جو بائیڈن نے شدید دھمکی دے دی
?️ 27 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد
مارچ