پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور

?️

اسلام آ باد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی ،یہ ملک کی معیشت ٹھیک کرنے نہیں آئے ، پی ڈی ایم 2 کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،شریف فیملی جب بھی اقتدا ر میں آتی ہے تو ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے جاتی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔

توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آبادنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ، علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کیس کی سماعت میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

آٹا اسکیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے، شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں، عامر میر

?️ 30 اپریل 2023 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر

بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور

برکس میں نئی مسابقت؛ قدرتی وسائل سے انسانی سرمایہ اور ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں اب قدرتی وسائل کے بجائے

امریکی کانگریس کی امیدوار کی جانب سے قرآن کی بےحرمتی

?️ 27 اگست 2025امریکی کانگریس کی امیدوار کی جانب سے قرآن کی بےحرمتی  امریکا میں

قالن اور فیدان نے حماس کے لیے کیا خواب دیکھا؟

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: ترک تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ ملک کے

انتخابات کیس: نئی مردم شماری کالعدم قرار دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے؟ چیف جسٹس

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے

بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع

24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے