?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شہریار آفریدی کو عدالت عالیہ کے حکم پر گزشتہ شب رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے بعد شہریار آفریدی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف مزید کوئی مقدمہ نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے، لیکن انہیں رہائی ملنے کے فوری بعد ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شہریار آفریدی کو عدالت سے ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس نے شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں 15 دنوں کے لیے نظربند کیا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی کی نظر بندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے اور انہی احکامات پر انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے خلاف 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر ایم پی او کے تحت تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں شہریار آفریدی نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے اور کہا کہ مبینہ طور پر ان کے بازوں اور ٹانگوں پر تشدد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شہریار خان آفریدی کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات دیے تھے، لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی راولپنڈی پولیس نے انہیں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی، ان کے بھائی فرخ آفریدی کے علاوہ نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم رہائی سے قبل ہی ڈی ایس پی نیو ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس کی نفری شہریار آفریدی کو دوبارہ حراست میں لینے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔
16 مئی کو پی ٹی آئی رہنما کو ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، البتہ 30 مئی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک
جنوری
تحریک انصاف نے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور ترقی کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں: محمد سرور
?️ 15 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحریک
مارچ
اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 30 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا
جولائی
مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا
?️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل
اگست
سعودی عرب سے قیدیوں کو لے کر یمن جانے والا پہلا طیارہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کو سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے
مئی
عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
مشیر قومی سلامتی سرکاری دورے پر امریکا روانہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا
جولائی