?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے علی عباس کی جگہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ کامران عامر خان کو سٹی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے۔
مشہور خبریں۔
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
?️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے
فروری
بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک
اپریل
غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی
مارچ
حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی
جون
ایک محاذ ایک قوم
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل
مئی
حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم
مارچ
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل