?️
سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں تعینات امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے ملک کے متنازع سفیر کے بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مائیک ہکابی کی تقریر کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان بیانات سے واشنگٹن کی تل ابیب سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ متنازع بیان دے چکے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں کی موجودہ حدود ناکافی ہیں اور ان میں توسیع ہونی چاہیے۔
گذشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے صہیونی ریاست کے "نیل سے فرات تک” کے توسیعی منصوبے کی حمایت کرکے نیا تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ تاہم جمعرات کو انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے ذمہ داری معروف امریکی میزبان ٹکر کارلسن پر ڈالنے کی کوشش کی۔
ہکابی نے الزام لگایا کہ کارلسن نے مباحثے کو بار بار غیر متعلقہ موضوعات کی طرف موڑ دیا، خاص طور پر ان ممالک کا ذکر کیا جن کا اسرائیل اور صیہونیت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر صہیونی ریاست سے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور علاقے میں صہیونی مظالم کا ذکر کیے بغیر یہ دعویٰ دہرایا کہ اس ریاست کو پرامن اور محفوظ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہکابی کے ان اشتعال انگیز بیانات، جس میں مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر صہیونی ریاست کے توسیعی عزائم کی حمایت کی گئی تھی، کی 17 عرب اور اسلامی ممالک اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی جا چکی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ
ستمبر
ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن
دسمبر
سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے
مارچ
ایران کے تیل سے متعلق ٹرمپ کا عجیب دعوی
?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:اگرچہ بھارت کی ایران سے تیل کی درآمدات برسوں سے تقریباً
فروری
آج پھر عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، یہ عدالت کی توہین ہے، شبلی فراز
?️ 3 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے
اپریل
صیہونی بی بی کی شکست پر جشن اور خوشیاں
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ بنیامین نیتن یاھو نے اپنی پوری تقریر عبرانی زبان میں
جون
ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار
فروری
سعودی عرب اور مصر کو چین کےطاقتور ڈریگن کی فروخت پر تل ابیب کو تشویش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سعودی عرب اور مصر کے درمیان چین کے
جون