?️
سچ خبریں:بدنام زمان امریکی مجرم جنسی اور انسانی سمگلر جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری مقدمے میں منظر عام پر آنے والی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے پولیس اہلکاروں نے کنگ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو کی حفاظت کے فرائض انجام دیئے تھے جو انہوں نے ایپسٹین کی ایک تقریب میں سرانجام دیئے۔
اسٹینڈرڈ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، لندن پولیس کے دستے برطانوی شاہی خاندان کے اس رکن کی حفاظت کے لیے نیویارک میں ایپسٹین کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک رات کی تقریب میں گئے تھے۔ یہ تقریب سال 2010 میں منعقد ہوئی تھی۔ ان سکیورٹی اہلکاروں کی نیویارک میں ایپسٹین کے گھر آمد و رفت رہی۔ برطانوی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
ادھر برطانیہ کی حکومت ایک نئے قانون پر غور کر رہی ہے جس کے تحت سابق شاہی شہزادے کنگ چارلس سوم کے بھائی کو جانشینی کی صف سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ برطانوی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ سابق شہزادے کے امریکی مجرم جنسی جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے حوالے سے پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پولیس کی موجودہ تحقیقات کے اختتام کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو جمعرات کو ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایپسٹین سے دوستی سے متعلق ایک سرکاری دفتر میں بدسلوکی کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ 11 گھنٹے حراست میں رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ موسم خزاں میں جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے انکشاف کے بعد اس سابق شہزادے سے ان کا شاہی لقب واپس لے لیا گیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
12 روزہ جنگ میں جنرل سلیمانی کی اسٹریٹجی کے نتائج دیکھے: فرانسیسی ریٹائرڈ آفیسر
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:فرانسیسی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر الن کروز نے کہا کہ 12
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ معاہدہ تقریباً مکمل طور پر حتمی ہو چکا ہے
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ نیویارک
جون
گرین لینڈ کے کو ہماری سرخ لکیروں کا احترام کرنا چاہیے: ڈنمارک
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ہفتہ کے
فروری
بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات
?️ 4 مئی 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور
مئی
پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اسد عمر کا اہم بیان
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین سے متعلق اہم
مئی
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ
اکتوبر
اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں:شیخ رشید
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ
مارچ