معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون پر زور

معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون پر زور

?️

واشنگٹن(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور امریکی ہم منصب جیک سلیوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کو برقرار رکھنے پراتفاق کیا گیا۔افغان تنازعے اور خطے کی موجودہ صورتحال  پر بھی گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی ہم منصب جیک سلیوان سےملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کوبرقرار رکھنےپراتفاق ہوا۔جیک سلیوان نے بتایا کہ ملاقات میں رابطوں ،سلامتی اور باہمی تعاون کے دیگرشعبوں پرمشاورت ہوئی اور افغانستان میں تشددمیں کمی کی فوری ضرورت پرگفتگوہوئی جبکہ افغان تنازعے پر گفتگوکرنے والی سیاسی تصفیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے 27 جولائی کو مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی عہدے داروں ، امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

خیال رہے معید یوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا

امریکہ کی حساس جگہوں پر بھی چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے: امریکی میڈیا

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کہنا ہے کہ ایل سلواڈور میں ایک بندرگاہ کے

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر

گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں

?️ 25 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد، اسدعمر کی درخواست منظور

?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے

عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد کام مکمل

?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی

ازبکستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف اور روس کے صدر ولادیمیر

غزہ کے معاملے پر ہونے والا معاہدہ ایک بڑی پیشرفت ہے: یورپی یونین

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ، کایا کالاس نے جمعرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے