وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے،پاکستان  درست سمت میں جا رہا ہے، حکومت ملک کو آگے اور اپوزیشن ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے،  سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزار ی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور پارلیمانی پرفارمنس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا تفر یق احتساب کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ، بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے، پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت، حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے، عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے، حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے کہا کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

یونی پولر ورلڈ آرڈر کے خاتمے کے تین راستے

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: عالمی احکامات جنگ میں شکست یا ڈیٹرنس میں ناکامی، معاشی

عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے۔ طارق چودھری

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا

کسی بھی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: حزب اللہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا

فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی

ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش

2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بری

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو

شام میں اثر و رسوخ کے لیے ترکی اور اسرائیل کے درمیان بڑی کشمکش

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:تل ابیب کو احمد الشرع کی حکومت کے ساتھ ترکی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے