?️
لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا طے پاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو صوبائی کابینہ میں دو اور دوسرے مرحلے میں تین وزارتیں دی جائیں گی۔
پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سینئر صوبائی وزیر سمیت پانچ وزارتیں ملیں گی۔ خیال رہے کہ پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں تاخیر کی گئی تھی ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سے تلعق رکھنے والے سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنانے میں ٹال مٹول کی وجہ سے تاخیر ہوئی کیونکہ حسن مرتضیٰ کو ن لیگ سینئر وزیر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہ تھی۔جس کے باعث حلف برداری سے قبل دوسرے ساتھی کے ہمراہ حسن مرتضیٰ گورنر ہاؤس سے واپس چلے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں ایسے معاملات ہوتے رہے ہیں۔سینئر وزیر کی تعیناتی کا میرا نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا اب کوئی مسئلہ نہیں۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن پڑھ کر سنایا ۔
میدیا رپورٹس کے مطابق حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خان ، سردار اویس خاں لغاری ، ملک محمد احمد خاں شامل ہیں اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق ، سید حسن مرتضیٰ ، عطاء اللّٰہ تارڑ ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بن گئے۔ قبل ازیں پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں عہدے کا حلف اٹھایا ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن پڑھ کر سنایا ، حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔


مشہور خبریں۔
کیا داعش طالبان کی بھی دشمن ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: طالبان کی وزارت داخلہ نے حج سے واپسی کی تقریب
جولائی
پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ہوئی تھی خفیہ بات چیت
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ
اپریل
کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز
?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسینیشن مہم
جون
کیا امریکہ یورپ کو دی جانے والی کچھ فوجی امداد روکے گا ؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا outlets فنانشل ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے
ستمبر
جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر اعظم
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
یمنی جنگ میں سعودی عرب کے گھناؤنے جرائم پر ایک نظر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی قیادت میں عرب جارح اتحاد سات سال
فروری
ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے۔ حنیف عباسی
?️ 11 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے
مئی
نیٹو دنیا میں عدم استحکام کے لیے مغرب کا آلہ کار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں
فروری