?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی سامان پر مشتمل امداد کی دوسری کھیپ بھیج دی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کے لیے 7.5 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی ’سی 130‘ طیارے نے آج پاکستان سے اڑان بھری، جبکہ مزید 7.5 ٹن امداد جمعہ (3 جون) کو روانہ کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات اور آفات کا شکار ممالک کی امداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی مالی امداد میں ادویات، طبی سامان، بستر اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔
اس سے قبل مارچ میں پاکستان کی طرف سے یوکرین کو انسانی امداد کی مد میں 15 ٹن کی پہلی کھیپ سی 130 ہوائی جہاز کے ذریعے نور خان بیس سے بھیجی گئی تھی۔
امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے، انہوں نے ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔
وزارت خارجہ نے تجویز پیش کی تھی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چاہیے کہ یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ترسیل کا بندوبست کرے۔
وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ایک سمری ارسالی کی تھی جس میں یوکرین کی فوری مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین پولینڈ اور دیگر پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔
ملک میں تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر یوکرین پہلے ہی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کو درخواست کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان بلیک واٹر کے کرائے کے فوجیوں کی مدد کے محتاج
?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن میں سعودی فوج اور ریاض سے وابستہ عناصر کی
ستمبر
جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج
مارچ
صہیونی حکومت کے جنوب لبنان میں متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملے
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوب لبنان کے علاقوں
ستمبر
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں
جون
آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ
?️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے
اپریل
رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
ستمبر
البرادعی کا عرب حکام سے خطاب: امریکہ قابلِ اعتماد نہیں
?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے عرب
اپریل