🗓️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی و ثانوی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعتوں کے نتائج تیار کرلیے تھے لیکن کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار کیا جارہا تھا، لیکن آج وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق 16 اکتوبر سے پہلے رزلٹ کا اعلان ہماری ڈیڈلائن ہے، حکومت نے کورونا وباء کے باعث گریس مارکس کی پالیسی بنائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر میں سو فیصد تعداد اور معمول کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، طلباء کی 50 فیصد حاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی ہے، بل میں فیسوں میں اضافے کو کنٹرول اور اساتذہ کی جاب سکیورٹی کی شق بھی شامل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔اتھارٹی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکول کیخلاف قانونی کارروائی کرسکے گی۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کے تحفظ کیلئے بھی بل میں شق شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں
اگست
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 25 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و
جولائی
بدعنوانیوں نے پورپی یونین کی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے:یورپی کونسل
🗓️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے یورپی پارلیمنٹ میں بدعنوانیوں
دسمبر
غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے
جنوری
ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1
جنوری
امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ٹرمپ کا بغاوت کا منصوبہ پیش
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی طرف
دسمبر
یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو
جولائی