?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے،اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاکہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران معیشت کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے اور متعدد اقدامات کرکے معیشت کو درست راہ پر ڈالا ہے، کورونا کے دوران تاریخی ریلیف پیکیج دیا گیا، عام آدمی کو بحران سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی، موثر پالیسیوں، حکمت عملی، عملدرآمد اور اقدامات سے بہتری ممکن ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے مالیاتی مینجمنٹ کیلئے سخت اقدامات کئے گئے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکائونٹ خسارے اور ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل تھے، کورونا کے باعث گروتھ منفی سطح تک گر گئی لیکن مشکلات کے باوجودمستحقین اور متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج لے کر آئے، حکومت نے زراعت اور برآمدی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی، ترسیلات زر اور برآمدات کا بھی معیشت کی بہتری میں اہم حصہ ہے، پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت منفی سے اٹھ کر 5.6 کی سطح پر پہنچی، اس وقت 5 فیصد کی رفتار سے معیشت بڑھ رہی ہے۔
اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، مالیاتی شفافیت لانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ابھی بھی غریب افراد کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بحران اور مہنگائی سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، ہماری توجہ متاثرین اور کم آمدن طبقے کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ فصلوں کی اچھی پیداوار سے زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے۔
پاکستان کی معیشت اس وقت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کو 60 کی دہائی کی معیشت بنانا چاہتے ہیں، پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی، پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط کررہے ہیں،اپنے پاں پر کھڑا پاکستان تیز تر ترقی کرے گا، ہمارا مقصد پاکستان کا بیرونی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف
?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے
اکتوبر
بائیڈن ایک مجرم ہے، اسے جیل میں ہونا چاہیے:ٹرمپ
?️ 1 نومبر 2025بائیڈن ایک مجرم ہے، اسے جیل میں ہونا چاہیے:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
نومبر
جان بولٹن کا نیا وہم؛ جاپان ایران پر دباؤ ڈالے
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو
اپریل
امریکہ کی جانب سے عراق اور کویت سے سفارتی عملے کے انخلا کی خبروں کی تردید
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے عراق
فروری
صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر
جنوری
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے
جولائی
رشی سونک کی وزارت عظمیٰ کے 100 دن مکمل، برطانوی شہری نا خوش
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی 100 روزہ
فروری
افغانستان کے مختلف علاقوں کی جانب طالبان کی پیش قدمی جاری، ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کردیا
?️ 10 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں پر
جولائی