?️
لاہور(سچ خبریں) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔شہباز گل نے فی الحال وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم پنجاب کی وزارت اعلٰی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر، خیال احمد کاسترو، سید سعیدالحسن شاہ، شوکت لالیکا، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، مشیر حنیف پتافی،اراکین پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری، احمد شاہ کھگہ، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، چوہدری امجد محمود چوہدری، افتخار گوندل، فتح خالق بندیال، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ، سردارجاوید خان لنڈ، سید سبطین رضا، نذیر چوہان، شکیل شاہد، عمر فاروق، علی اختر، سعید احمد، خرم اعجاز، عمرآفتاب، طلعت نقوی، سیدہ سونیاعلی رضا شاہ، مہندر پال سنگھ اور دیگر شامل تھے- چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے ، سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، اپوزیشن کا سیاسی افرتفری پھیلانے کا ایجنڈا عوام کے سامنے ہے ، اپوزیشن کا ساڑھے تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے ، اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے ، پے در پے ناکامیوں کے بعد اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھی شکست ہوگی ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے ، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے ، موجودہ حالات میں نفاق کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی نظام سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض مسلمانوں کو حج سے محروم کر رہا ہے : انصار اللہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
جولائی
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کے دفتر میں حاضر ہونے سے انکار کردیا
?️ 24 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی
مارچ
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ
جولائی
صیہونی حکومت کے خلاف مراکش کے 36 شہروں میں بغاوت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: مراکش کے مختلف شہروں میں ہم سب فلسطین
دسمبر
شمالی وزیر ستان سیکورٹی کا فورسز نے متعدد دہشتگردوں ہلاک کر دیا ہے
?️ 17 فروری 2021خیبر پختونخواہ﴿سچ خبریں﴾ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک
فروری
شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا
?️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے
جون