?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن طلب کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں، ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کر لیا۔
شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی۔نوازشریف نے اب ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کر لیا ہے۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کے لیے کل روانہ ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے لندن روانہ ہو رہے ہیں، بدنصیبی کے مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر کابینہ کو طلب کر رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا، کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ چیرمین واپڈا کے استعفی کی منظوری بھی کابینہ کرے گی ۔ اجلاس میں تونائی سیکٹر پر بریفنگ اور ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگرمینٹ کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ آج ہونیوالے اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی بھی منظوری کیلئے پیش ہو گی اور9 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی.


مشہور خبریں۔
غزہ میں قحط کا المیہ؛ عصر حاضر کا سب سے بھیانک ظلم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ زدہ علاقے
جولائی
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی سیاسی رہنماؤں کی زبانی
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی رہنماوں نے اعتراف کیا ہے کہ غزا میں جاری
جنوری
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
ہند اور وینزویلا میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 31 جنوری 2026ہند اور وینزویلا میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ہند
جنوری
حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے
مارچ
غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ
اکتوبر