چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کا نیب لاہور بیورو کا دورہ

?️

لاہور(سچ خبریں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے منگل کے روز میگا کرپشن مقدمات میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ چیئر مین نیب کو میگا کرپشن مقدمات پر جامع بریفنگ دی۔

چیئر مین نیب جلد متعدد ہا وسنگ سوسائٹیوں سے برآمد کئے گئے 1 ارب سے زائد مالیت کے چیکس دورانِ تقریب متاثرین کے حوالے کرینگے۔بریفنگ کے دوران نیب آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کو کسی بھی دبا ویا اثر سے مبرا ہو کر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی وابستگی پاکستان اور پاکستان کے عوام اور انکے مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کام بدعنوانی کیخلاف ہر حالت میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔ نیب ریفرنسز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران نیب نے 1405 ملزمان کو معزز عدالتوں سے سزائیں دلوائی ہیں جو نیب کے آپریشنل و پراسیکیوشن ونگ کی کامیابی کا عملی مظاہرہ ہے۔ نیب لاہور بیورو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران نیب لاہور کے اقدامات و ریکوریوں نے نیب کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلی ترین قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے تابع رہتے ہوئے سرانجام دیئے جاتے ہیں۔ نیب کی کارکردگی کو متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ نیب کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟

?️ 13 ستمبر 2025حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟ عرب روزنامہ رای

پاکستانی شہریوں کی سلامتی کیلئے افغانستان میں آپریشن کیا، دفتر خارجہ کی تصدیق

?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان

عزت دینے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں، اریج چوہدری

?️ 19 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا

جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے

یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا

غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کا تسلسل

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی

سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے

?️ 19 ستمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن

صیہونیوں کی سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے لیے سر توڑ کوششیں

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے