عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ،کراچی ،لاہور اورپشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج شروع ہو گیا۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے اور سڑک بلاک کر دی۔

پولیس کی فیض آباد میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے ، مری روڈ ، بے نظیر چوک ، گولڑہ موڑ ، سترہ میل، اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو آنسو گیس کے شیلز فراہم کیے گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔

پشاور میں بھی عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔احتجاج کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔عمران خان کی نااہلی کے خلاف لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد باہر نکل آئی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے عمران خان کی نااہلی نامنظور کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 پی کے تحت نااہل قراردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس کے  فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے

عاشورہ کی رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی عالمی میڈیا میں جھلک رہی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: عاشورہ کی شب حسینی کے لیے ماتمی تقریب میں رہبر

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون

افغانستان میں وزارت خزانہ کے ملازم اور سابق نیوز اینکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف امریکی افواج کے انخلا

سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد

ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر

شام میں ترکی کے میزائل حملے

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے آج صوبہ حسکہ میں ترک فوج اور اس

ٹرمپ اور لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا ایک بے بنیاد معیار کے ساتھ

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اشاعت نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے