غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف

غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف

?️

سچ خبریں:امریکی اور مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینی شہریوں، حتیٰ کہ بچوں کو بھی پروٹوکول کے تحت انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی رہی، یہ انکشافات انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصے کا باعث بنے ہیں۔ 

حالیہ مغربی اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں، حتیٰ کہ کمسن بچوں تک کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے،یہ انکشاف امریکی چینل سی بی ایس کی تحقیقی رپورٹ اور دیگر مغربی ذرائع ابلاغ میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے کمانڈروں کی جانب سے واضح احکامات ملے تھے کہ مشکوک گھروں اور سرنگوں میں داخل ہونے سے قبل فلسطینی قیدیوں اور عام شہریوں کو آگے کر کے راستہ صاف کیا جائے،اس خطرناک حکمت عملی کو اسرائیلی فوج میں پروٹوکول ‘ کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے فلسطینیوں کو ایسے خطرناک مشن پر مجبور کیا جاتا ہے جن سے اسرائیلی فوجی خود گریز کرتے ہیں۔
بچوں کو بھی انسانی ڈھال بنایا گیا
اس پالیسی کی ہولناک ترین مثال وہ ہے جب اسرائیلی فوج نے دس سالہ فلسطینی بچے عمری سالم اور اس کے نو سالہ کزن کو ایک بم سے مشکوک عمارت میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق، جب بچوں نے انکار کیا تو ان پر تشدد کیا گیا اور اسلحے کے زور پر انہیں اندر بھیجا گیا،امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے دونوں علاقوں میں متعدد مرتبہ فلسطینی شہریوں کو اس طرح استعمال کیا،بعض اسرائیلی فوجیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان پالیسیوں کا مقصد فوج کی جان اور وسائل کی حفاظت ہے، جب کہ ان اقدامات سے سینکڑوں فلسطینیوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی جاتی ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور سماجی حلقوں کا ردعمل
اس لرزہ خیز انکشاف کے بعد دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،امریکی تجزیہ کار اووِن جونز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے یہ اعترافات عالمی سطح پر ایک سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں،سوشل میڈیا پر بھی مغربی میڈیا کی جانب سے ایسے انکشافات پر تاخیر پر تنقید کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے۔
برطانوی مصنف اور تجزیہ کار کرس ڈوئل کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی ڈھال بنانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، لیکن مغربی حکومتیں اس پر کھل کر مذمت کرنے سے گریزاں رہی ہیں۔
فوجی ذرائع کا اعتراف 
رپورٹ کے مطابق، متعدد اسرائیلی فوجیوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اس پالیسی پر مکمل علم تھا اور کئی مواقع پر ہر گروہ ایک فلسطینی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہا،یہاں تک کہ ان فلسطینی قیدیوں کے لیے توہین آمیز اصطلاحات جیسے(مچھر) استعمال کی جاتی تھیں،ان فوجیوں نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد فوجیوں اور ملٹری ڈاگز کی حفاظت اور فوجی کارروائیوں کو تیز کرنا تھا۔
حماس کا عالمی اداروں سے مطالبہ
فلسطینی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں ان انکشافات کو اسرائیلی فوج کی باقاعدہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فرداً فرداً واقعات نہیں بلکہ ریاستی سطح پر ایک منظم اور منسوب حکمت عملی ہے، جو اسرائیلی فوج کی اخلاقی تباہی کی علامت ہے،حماس اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جنگی جرائم کو رکوانے، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرنے کے لیے فوری مداخلت کریں،انہوں نے عالمی خاموشی اور ناکامی کو ان مظالم کے تسلسل کی ایک بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمت: اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملبے سے نکالنے میں ساز و سامان کی کمی واحد رکاوٹ ہے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے

پاکستان کے ایٹمی تجربے کے ۲۸ سال بعد بھی برصغیر جوہری تصادم کے خطرے میں

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:پاکستان کے ایٹمی تجربے کو 28 سال مکمل ہونے کے باوجود

جان بولٹن: ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ یوکرین کی فروخت ہے

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے

رائٹرز کے رپورٹر کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے عملے کی تحقیقات سے پتہ چلتا

روسی افواج شام میں موجود رہیں گی: لاوروف

?️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دمشق کی

القرعون ڈیم کے بارے میں صہیونی دعووں کی تردید

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:حزب‌الله لبنان نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں

 امریکی میڈیا غزہ کے بھوکے اور زخمی بچوں کے درد پر کیوں خاموش ہے؟

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کے معصوم بچوں پر ہونے والے مظالم، بھوک اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے