?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مہرآباد ایئر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی وزیر اعظم سید طارق فاطمی دورہ ایران میں وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔
شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کیلئے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا، بعد ازاں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی ایرانی صدر اور انکے وفد کے ساتھ ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان پر بھارت کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت و جنوبی ایشیاء میں امن کی کوششوں کیلئے وزیرِ اعظم ایرانی صدر و عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔
شہباز شریف اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔
وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کے ارکان ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے سیکورٹی مشیر کی لبنان اور امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات
?️ 20 دسمبر 2025اسرائیل کے سیکورٹی مشیر کی لبنان اور امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات
دسمبر
امریکی سینیٹر ٹرمپ کے ساتھ تنازع کے بعد انتخابات سے دستبردار ہو گئے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر ٹام ٹِلس ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلاف کے
جون
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا اعلان کیا
?️ 8 ستمبر 2025عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا
ستمبر
ہنیہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم پر ترکی کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
ایرانی قوم دباؤ میں پیچھے نہیں ہٹے گی: نائب وزیر خارجہ
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے اپنے
اگست
پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی
اکتوبر