?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سوچ فوج کو کنٹرول کرنا ہے، گزشتہ روز ایک سوال کے جواب میں ان کی یہ سوچ واضح ہوئی، انہیں جب بھی حکومت ملی، انہوں نے فوج کے خلاف سازش کی۔
اپنی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے نواز شریف کے دور کے میں سامنے آنے والے ‘ڈان لیکس’ کے معاملے سے متعلق وڈیو نشر کی، اس کے علاوہ انہوں نے ‘ایبٹ آباد آپریشن’ اور اس کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے بھی ایک وڈیو صحافیوں کے ساتھ شیئر کی ، جبکہ بھارتی حکومت سے تعلقات بڑھانے کی نواز شریف کی کوششوں سے متعلق سابق سفارت کار تسنیم اسلم کے انٹرویو کا ایک کلپ بھی چلایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن نے ہارے ہوئے شخص کی طرح پریس کانفرنس کی، اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج پر قابو پانا، فوج کو مسخر کرنا ان کا دیرینہ خواب ہے، اپوزیشن فوج پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن اپنے فائدے کی اصلاحات چاہتی ہے، پاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری نے سابقہ حکومتوں کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے ہمیشہ اپنے ادوار حکومت میں فوج کے خلاف سازشیں کی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا، اپوزیشن فوج سے متعلق اپنے کنٹرول کے لیے اصلاحات چاہتی ہے، ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں سے ملاقات کیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بغیر ویزے کے پاکستان بلایا۔
اپنی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے نواز شریف کے دور کے سامنے آنے والے ڈان لیکس کے معاملے سے متعلق رپورٹ کی وڈیو نشر کی، اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایبٹ آباد آپریشن اور اس کے بعد کی صورتحال سے متعلق بھی ایک وڈیو رپورٹ صحافیوں کے ساتھ شیئر کی گئی جبکہ نواز شریف کی جانب سے بھارتی حکومت سے تعلقات بڑھانے کی نواز شریف کی کوششوں سے متعلق سابق سفارت کار تسلیم اسلم کے انٹریو کا ایک کلب بھی چلایا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پنجاب پولیس کی طرح فوج پر سیاسی کنٹرول چاہتی ہے، نواز شریف نے کھٹمنڈو میں بھارتی حکمرانوں سے ملاقات کی، نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں نریندر مودی کو دعوت دی، نواز شریف کے سازشی گھرانے کی فوج کے خلاف حملے یہیں ختم نہیں ہوئے، نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز سمیت پاکستان مسلم لیگ کے دیگر سینئر رہنماؤں نے فوج کے خلاف متعدد مرتبہ رکیک حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو اپوزیشن فوج کو قابو میں کرنا چاہتی ہے اور دوسری جانب وہ یہ بھی نہیں چاہتی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد اور خود مختار ہو، اپوزیشن رہنما چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم غلاموں کی طرح زندگی گزارے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد میں ایک نکتہ یہ بھی شامل کیا کہ وزیراعظم نے یورپی یونین کے خلاف بات کیوں کی، وزیراعظم نے صرف اتنا کہا تھا کہ جس طرح کا خط یورپی یونین نے پاکستان کو لکھا، کیا ایسا کوئی خط یورپی یونین نے بھارت یا کسی اور ملک کو لکھا، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اپوزیشن کو یورپی یونین سے اتنی ہمدردری کیوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد و خودمختار ہے، اپوزیشن کو تکلیف اس بات کی ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزادنہ اور خودمختارانہ ہو، اپوزیشن رہنماؤں کے پیسے یورپ کے ممالک میں پڑے ہیں، اس لیے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور تمام اداروں کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد، خودمختار اور پاکستان کے مفادات کے تابع ہوگی، انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک، یورپی یونین سے اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ارکان ہمارے ساتھ ہیں بلکہ کچھ اور لوگ بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن کے 4 سے 5 ارکان اسمبلی بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وقت آنے پر ان کے نام بھی بتادیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرنا ہے اور ان کے پاس اس بات کا اختیار بھی ہے کہ وہ ان لوگوں کا ووٹ قبول نہ کریں جو پارٹی لائن کی خلاف ورزی کریں، سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم کہہ چکے کہ وہ پر اعتماد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے، اس معاملے میں اسپیکر با اختیار ہیں تاہم حکومت چاہتی ہے کہ یہ سیاسی ڈرامہ 23 مارچ کی پریڈ سے قبل ہی ختم ہوجائے، 23 مارچ کی پریڈ میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم یورپی ممالک کے خصوصی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا
نومبر
بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے: شبیر شاہ
?️ 4 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں
جون
صدر مملکت سے اسحٰق ڈار کی ملاقات، آرمی چیف کے تقرر پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور اہم تقرری کے
نومبر
صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے
اپریل
چینی ماہر: ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنا دیا
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: ایک چینی پروفیسر اور ماہر نے امریکی-صیہونی جارحیت پر تہران
مارچ
وزیر اعظم خط عدالت عظمیٰ کے سربراہ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں:اسد عمر
?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے
مارچ
تحریک عدم اعتماد کامیاب: فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزادکشمیر منتخب
?️ 17 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم
نومبر
ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی
جون