?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سوچتا ہوں پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے، لیکن کسی کو پتا ہی نہیں چل رہا، لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ ہوگیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے کاموں میں آپ اپنا نام نہیں بنانا چاہتے ، پچھلی حکومت تھوڑے سے کام کی بہت زیادہ پروجیکشن کرتی تھی، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے تعلیم کے اوپر کسی نے زور نہیں دیا، تعلیم کبھی ترجیح نہیں رہی، ہماری جس طرح کی جمہوریت رہی ہے، اس میں جو بھی پاور میں آتا تھا، وہ سوچتا تھا اگر میٹرو بنانی ہے تو وہ الیکشن جیتنے کیلئے پانچ سالوں میں بناتے، پانی پر سستی بجلی بن سکتی تھی لیکن ڈیم نہیں بنائے، ملٹری ڈکٹیٹرشپ نے 2بڑے ڈیم بنائے، مستقبل کا سوچ کر کبھی بجلی پیدا نہیں کی گئی، ہم نے اپنے جنگلات تباہ کردیے، اگر ہم 10ارب درخت نہ لگائیں تو ہم نوجوانوں کا مستقبل تباہ کریں گے۔
یکساں نصاب تعلیم حکومت کی بڑی کامیابی ہے،انگریزنے تھوڑے سے انگلش میڈیم سکول اس لیے بنائے تاکہ وہ ہندوستان میں ایسی کلاس بنائے جو ان کی طرح سوچے اور ان کے رویے بھی انگریز کی طرح ہوں، اس طرح کی کلاس بنائی، اس نظام کے تحت ہمیں کلچر اور دین سے دور کیا، جب ہم آزاد ہوئے تھے ہمیں اپنا تعلیم کا نظام درست کرنا چاہیے تھا، تاکہ قوم بنتی، ہم تین نظاموں میں بٹ گئے دینی مدارس، اردو اور انگلش میڈیم ، انگلش ،ہمارے ہاں ذہنی غلامی انگلش میڈیم نظام سے آئی،جو بھی ملک اوپر جارہے ہیں وہ ایک قوم بناتے ہیں، چین، فرانس جاپان میں کتنے تعلیمی نظام ہیں؟ہمیں انگریزکا طبقاتی نظام تیزی سے ختم کرنا ہوگا، اگر آج کسی نے پیسا بنانا ہے تو انگلش میڈیم سکول بنالیں، ہمارے ہاں تقریب میں تقریر انگلش میں کی جاتی ہے لیکن 80 فیصد لوگوں کو انگلش نہیں آتی۔
ہمارے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی تقریر انگریزی میں کی جاتی ہے، انگریزی پڑھیں لیکن اس کو علامت نہ بنائیں، یہ عوام کی توہین ہے، کبھی سنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں فرنچ یا چین میں انگلش بولنا شروع کردی جائے؟ انگریزی دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے بولی جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کرپشن روکنے کا بہترین طریقہ ہے، ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ
جولائی
سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ
?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
دسمبر
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر منظر عام پر
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جلد ہی اسٹیٹس کو تبدیل کیے
جون
ٹھیکوں کا معاملہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نگران وزیر توانائی کی زیرسربراہی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن نے
جنوری
شام کے ساحل پر جولانی کے حیران کن جرائم کے عینی شاہدین کے بیانات
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: شام کے ساحل پر جولانی حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے
مارچ
مسلم لیگ ن قیادت کی لندن میں ملاقات
?️ 12 مئی 2022لندن(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو اہم شخصیات سے
مئی
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی
وزیر اعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت
مارچ