پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بیجنگ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی شرکت کی۔

میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، اس کے علاوہ سی پیک کے تحت گوادر پر 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نکات کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان اطلاعات اورمواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت پیش کی گئی، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام، پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا، کرنسی تبادلے کا معاہدہ اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان طے پایا۔

تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار اداکرتا رہے گا، پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، دونوں ملکوں کی تزویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت اور تجارت کے شعبے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے، دوطرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے پختہ عزم کے معترف ہیں، معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں چین نے نمایاں کردار ادا کیا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔

قبل ازیں چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نور خان ایئر بیس پر اترے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چینی ہم منصب کا نورخان ایئر بیس پر استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال ودیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

نور خان ایئربیس پر دو بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، پاکستان آمد پر چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

بعد ازاں اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر لی چیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا، چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان سمیت مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

?️ 4 جون 2021بیلجیئم (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں

’لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا‘، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے

شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت

ہمیں بطخوں کی طرح شکار کیا جاتا ہے، ہم محفوٖظ نہیں ہے: اسرائیلی اہلکار

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے آج سہ پہر ایک صہیونی آبادکار کی ہلاکت

صیہونیوں کی اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش:جہاد اسلامی فلسطین

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ

سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے

پرویز الہٰی، مونس الہٰی کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل، نیب ریفرنس دائر

?️ 2 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی چوہدری

’انتخابات میں پی ٹی آئی کی شمولیت پر اعتراض نہیں، 9 مئی کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے‘

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کی آمد کے پیشِ نظر 2 اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے