?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا ہے کہ ملک کے معروف، بڑے اور سینیئر فنکار آنے والے نئے فنکاروں کو نہیں سکھاتے بلکہ وہ ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے آرٹسٹوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔
نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے سینیئر گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں کی جانب سے نئے فنکاروں کو نہ سکھانے کا شکوہ بھی کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سینیئر فنکار نے ان کی بے عزتی کی اور کہا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں، ان سے گلوکاری نہیں ہو سکے گی۔
نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سینیئر فنکار ایسا کیوں کرتے ہیں؟ وہ نئے فنکاروں کو کیوں نہیں سکھاتے؟
ان کے مطابق سینیئر فنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں، کہتے رہتے ہیں کہ ان سے گلوکاری نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایک سینیئر نے ایسا ہی کیا، انہیں طعنے دیے، ان کی حوصلہ شکنی کی لیکن انہوں نے سینیئر فنکار کا نام نہیں لیا۔
گلوکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض سینیئر فنکار نئے فنکاروں کی نسل اور خاندان بھی دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کسی موسیقار گھرانے سے نہیں آئے، اس لیے ایسے نئے فنکاروں کو موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سینیئر فنکار نئے فنکاروں کو سکھاتے نہیں، نہ ہی انہیں موقع دیتے ہیں لیکن اس باوجود وہ انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں کہ وہ کہاں سے اٹھ کر موسیقی کی دنیا میں آگئے، ان کی حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
خطے اور آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے بارے میں مغربی میڈیا کے نئے دعوے
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکسیوس نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
ستمبر
عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب
اکتوبر
لبنان میں فلسطینیوں کا شہید نصراللہ سے وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے مارچ
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: مقاومت کے عظیم رہنما سید حسن نصراللہ کی شہادت کی
ستمبر
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کی جائے، امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان کا جو بائیڈن سے اہم مطالبہ
?️ 27 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان نے امریکی صدر جو
جون
ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تازہ ترین موقف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی
جولائی
اسرائیلی میڈیا: قطر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں
جون