?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی حکمتِ عملی پر کہنا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے، ہماری کورونا سے متعلق حکمتِ عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللّٰہ کے کرم سے پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، ہماری کورونا سے متعلق حکمتِ عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کو 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی این سی او سی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں وہ تمام پہلو ہیں جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
مصر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنے کے سخت مخالف
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے آج کے بیان
ستمبر
ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں
جولائی
امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی
اگست
سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
جنوری
بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
مارچ
کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو
فروری
امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز
اکتوبر
سیاسی حوالے سے ریاض اور دمشق کے درمیان مشورت کی تصدیق
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی الاخباریہ نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے سے اطلاع دی
مارچ