کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے  پر کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں این سی اوسی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین فیصلے کیئے، آج ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی متوازن حکمت عملی اپنائی جس کا محور غریب اور دیہاڑی دارطبقہ تھا، اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج این سی او سی کی کاوشوں کی بدولت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کو 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی این سی او سی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے، اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں وہ تمام پہلو ہیں جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی۔

مشہور خبریں۔

عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور

شام کے حمص اور ساحلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز

یمن میں سعودی اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کو متحد کرنے کے لیے امریکہ کی جدوجہد

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: الاخبار اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی

امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ

ایران کا تل ابیب کی معیشت کو تازہ ترین دھچکا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ایئر لائن العال نے جمعرات کے روز اپنی تازہ مالی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو  کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں  

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے