?️
راولپنڈی ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں سکتی، چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے، سی پیک منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے ، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔دوسری طرف ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں چینی باشندوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں اوراس ضمن میں پولیس نے چینی باشندوں کی رہائشگاہوں اور دفاترکی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور پولیس کے مطابق شہر میں چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاترکی کولیکشن ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر اور سیف سٹی کے پاس ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو موقع پر پہنچنے میں آسانی ہوگی ، سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس چین کے باشندوں کی سکیو رٹی پلان ازسر نو ترتیب دے رہی ہے ، چین کے شہریوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر داسو میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی چینی شہری ہلاک ہو گئے تھے ، اس حملے کے بعد سے ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امداد یا اثر و رسوخ کا آلہ؟ سی آئی ڈی اے کی تحلیل کے بعد کینیڈا کی ترقیاتی پالیسیوں کو دوبارہ پڑھنا
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی ترقیاتی پالیسی، جو کبھی سیڈا کے نام سے
اکتوبر
ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر
مئی
مزاحمت فواد شکر کے قتل کا جواب ضرور دے گی : حسن نصر اللہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا
اپریل
بچوں کے قتل اور جھوٹ سے لے کر شکست کے اعتراف تک
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے سی
مئی
امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ
اگست
احتجاج میں بھی پی ٹی آئی پارلیمانی راستہ اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں اپنے اتحادیوں
اپریل
ہم جنوبی لبنان سے نہیں نکلیں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 28 جون 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے
جون