پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔

ڈان نیوز کو دستیاب ابتدائی مسودے کے مطابق پاکستان میں گلیشیئرز گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، دیر، سوات اور چترال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہیں، یہ گلیشیئرز پاکستان کی پانی کی فراہمی، ماحولیاتی توازن اور حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم ہیں، پاکستان میں برف اور گلیشیئرز کا پگھلنا دریائے سندھ کے بہاؤ کا تقریباً نصف حصہ بناتا ہے۔

دریائے سندھ 26 کروڑ سے زائد افراد کی زندگی، زراعت اور خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے، پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور آبی وسائل کی حفاظت کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاؤ کے شعبوں میں مضبوط اشتراک ضروری قرار دیا گیا ہے، قومی ماحولیاتی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاؤ کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔

فریم ورک میں وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر ہم آہنگی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے، پالیسی کے تحت وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

فریم ورک کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور بین الشعبہ جاتی روابط سے گلیشیئرز کا تحفظ ممکن ہے، ہم آہنگ پالیسیوں سے کمزور طبقات کا تحفظ اور موسمیاتی لچک میں اضافہ ممکن قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب 

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار

اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت

طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی

فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ

صیہونیوں کو گلے لگانے والوں کو ذلت کا سامنا

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جن عرب ممالک نے 2020 میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات

اردگان کا جولانی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا کہ انہوں

میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد

?️ 10 جون 2021سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر

روس: اگر یورپ نے ہمیں ہمارے پیسے نہیں دیے تو ہمارا سخت ردعمل ہو گا

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: ماسکو نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے